بجلی سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔فائل فوٹو
بجلی سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔فائل فوٹو

نیپرا نے ملک گیر بلیک آوٹ کا نوٹس لے لیا

نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے ملک گیر بلیک آوٹ کا نوٹس لے لیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ بجلی کے ملک گیر بلیک آوٹ کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے اعلٰی اختیاراتی کمیٹی بنائی جائےگی۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں نیپرا اورنجی شعبے کے ماہرین شامل ہوں گے اورکمیٹی بجلی کے حالیہ ملک گیر بلیک آوٹ کی وجوہات اورحقائق کا جائزہ لے گی جب کہ کمیٹی مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات بھی دے گی۔