پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ترجمان پاک فوج کی جانب سے پی ڈی ایم کو چائے پلانے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں چائے پانی پلانے والے خود پیزا کھائیں یہ زیادتی ہے مہمان داری نہیں ۔
بٹ خیلہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ناجائز حکمرانوں سے واسطہ ہے جنہوں نے قوم کے حق پرڈالا ہے اورقوم اپنی امانت واپس لے گی۔ یہ تحریک جاری رہے گی ساری قوم ایک ہو کر اسلام آباد اور پنڈی جانے کا فیصلہ کرے گی۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جعلی وزیراعظم کہتا ہے کہ ہزارہ قوم کے متاثرین بلیک میلنگ کررہے ہیں ,کسی سے ہمدردی اورتعزیت نہیں کی۔ ملک میں جمہوریت نہیں ہے ضیاء الحق اور مشرف کا مارشل لا تھا اسی طرح کا مارشل لا ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نیب میں اگر ہمت ہے تو سوال نامہ بھیج کر دکھائیں، عوام کا سیلاب حکمرانوں کو بہا کرلے جائے گا۔ موجودہ حکومت ووٹ چوری کرکے اقتدارمیں آئی۔ قوم اپنا حق واپس لے کر رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں صوبوں کئ حقوق کیخلاف سازش ہو رہی ہے، حکمرانوں سے عوام کی بد حالی کا حساب لیں گے ،حکومت کے خلاف آخری وقت تک لڑتے رہیں گے۔