پی ڈی ایم کل بلوچستان میں میدان سجائے گی

لورالائی کے میونسپل گراؤنڈ میں جلسہ کل ہوگا، مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔

               
January 12, 2021 · اہم خبریں, قومی
کارکنوں نے ابھی سے ہی جلسے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔فائل فوٹو

کارکنوں نے ابھی سے ہی جلسے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔فائل فوٹو

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کل 13 جنوری کو بلوچستان کے ضلع لورالائی میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈیم ایم) کے زیر اہتمام لورالائی کے میونسپل گراؤنڈ میں جلسہ کل ہوگا جس میں پی ڈی ایم میں شامل 11 جماعتوں کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔

جلسے میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت اتحاد کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

حکومت مخالف اتحاد میں شامل جماعتوں کے کارکنوں نے ابھی سے ہی جلسے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، جلسہ گاہ کی صفائی کردی گئی ہے  جب کہ جلسہ گاہ اور شہر میں پارٹیوں کے جھنڈے آویزاں کردیے گئے ہیں۔