فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتاہے۔فائل فوٹو
شر پسندوں کی فائرنگ سے پولیو ٹیم محفوظ رہی۔فائل فوٹو

انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

کرک میں نامعلوم افراد کی انسداد پولیو ٹیم پرفائرنگ سے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا میں بنوں اورکرک کے سرحدی علاقے تخت نصرتی میں انسداد پولیو مہم جاری تھی کہ نامعلوم افراد ٹیم پرفائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

ڈی پی اوکرک کا کہنا ہے کہ شر پسندوں کی فائرنگ سے پولیو ٹیم محفوظ رہی، شہید اہلکار کی میت قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہے جب کہ واقعے کی نوعیت جاننے اورملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بالعموم اورخیبر پختونخوا میں بالخصوص انسداد پولیوکے لیے کیے جانے والے اقدامات کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی رضاکاراور پولیس اہلکار جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔