نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر ریفرنس میں اسلام آبادہائیکورٹ نے بابراعوان کی بریت کیخلاف نیب اپیل پرفیصلہ سنا دیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نے بابراعوان کی بریت کیخلاف نیب اپیل مستردکردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سیکریٹری قانون مسعود چشتی کو بھی بری کردیا،عدالت نے سابق سیکریٹری ریاض کیانی کی بریت کیخلا ف نیب اپیل بھی خارج کردی۔واضح رہے کہ پانچ اکتوبر کو فریقین کے دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کو 25 جون کو بری کیا تھا، نیب نے فیصلے کیخلاف اپیل دائرکی تھی ، نیب کی طرف سے احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔