خیر پورکےعلاقے پیر جو گوٹھ کے علاقے میں سفاک ملزمان نے 7 سالہ بچی مونیکا لاڑک کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ایس ایس پی خیرپورامیر سعود مگسی نے پیرجوگوٹھ میں بچی مونیکا لاڑک کے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرنے کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔
ایس ایس پی خیرپورنے ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ایس پی ہیڈ کوارٹرز نوشیروان چانڈیوکی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملوث ملزمان کو گرفتارکرکہ مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بچی دو روزسے لاپتہ ہوئی تھی جس کے بعد اس کی لاش کھیتوں سے ملی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا گیا ہے۔ بچی کا تعلق غریب گھرانے سے ہے اوروہ گھروں میں جھاڑو پوچھے کا کام کرتی تھی اورکام سے واپس آتے ہوئے اغوا ہوئی تھی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔