کراچی ایئر پورٹ سے کروڑوں کی منشیات برآمد

مرزا اسد نامی شخص نے ڈرائی فروٹ کا ٹن بحرین کیلیے بک کرایا تھا جس میں سے چار کلو وائٹ آئس برآمد ہوئی۔

               
January 12, 2021 · قومی
منشیات کی قیمت مارکیٹ میں چار کروڑ روپے سے زائد ہے۔فائل فوٹو

منشیات کی قیمت مارکیٹ میں چار کروڑ روپے سے زائد ہے۔فائل فوٹو

جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرایک مسافرکے سامان سے چارکروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوگئیں۔

ایئر پورٹ حکام کے مطابق مرزا اسد نامی شخص نے ڈرائی فروٹ کا ٹن بحرین کیلیے بک کرایا تھا جس میں سے چارکلو وائٹ آئس برآمد ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کی قیمت مارکیٹ میں چار کروڑ روپے سے زائد ہے۔ حکام نے سامان بک کرانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ۔