ملک بھر میں 28 ہزار 173 ایکٹو کیسز ہیں ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں 28 ہزار 173 ایکٹو کیسز ہیں ۔فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا سے مزید55 افراد جاں بحق

کورونا وائرس کے پاکستان میں وار جاری ہیں اورگزشتہ چوبیس گھنٹوں میں55 افراد جاں بحق ہوگئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 772 ہوگئی۔کراچی میں بدستور وائرس کے مثبت کیسزآنے کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 46 ہزار525، سندھ میں 2 لاکھ 28 ہزار 949، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 18، بلوچستان میں 18 ہزار 467، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 462 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 521 کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسزکی مجموعی شرح 5.8 فیصد ریکارڈ ہوئی جب کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح کراچی میں 14.56 فیصد رہی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح میں دوسرے نمبر پر پشاور ہے جہاں کیسز مثبت آنے کی شرح 9.92 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.47 فیصد ہے جب کہ بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 7.39 فیصد ہے۔پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.63 فیصد، پختونخوا 6.25 فیصد،اسلام آباد 2.14 فیصد اور آزاد کشمیر میں مثبت کیسزکی شرح 5.43 فیصد ہے۔اس کے علاوہ لاہور میں 5.96 فیصد، راولپنڈی 1.90 فیصد، فیصل آباد 3.62، ملتان 2.73 فیصد، حیدرآباد 7.76 فیصد، سوات 3.52، ایبٹ آباد 1.82 فیصد، کوئٹہ 8.04 جب کہ مظفرآباد میں 1.35 فیصد ہے۔

ملک بھر میں اب تک 72 لاکھ 2 ہزار 76 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 450 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 4 لاکھ 64 ہزار 650 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 366 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 55 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 772 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار323، سندھ میں 3 ہزار730، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 748، اسلام آباد میں 447، بلوچستان میں 188، گلگت بلتستان میں 101 اورآزاد کشمیر میں 235 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔