وزیراعظم پاکستان عمران خان آج بھی کرکٹ کی دنیا میں بڑا نام ہیں جن کا ذکرکیے بغیرکرکٹ کی تاریخ کا تذکرہ مکمل نہیں ہوتا اوریہ جان کرآپ کو شاید ذرا بھی حیرت نہیں ہوگی کہ ان کی مقبولیت آج بھی اسی طرح برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی مقبولیت اس وقت بھی دیکھنے میں آئی جب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ’پیس سیٹرز‘کے عنوان سے کروائی گئی پولنگ میں عمران خان فاتح قرار پائے۔عمران خان نے 47 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی کو شکست دی، جنہوں نے 46 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
آئی سی سی نے اپنے ٹویٹ میں تین مرد اورایک خاتون کرکٹر کو شامل کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ کرکٹر ہیں جن کی بیٹنگ یا باﺅلنگ اوسط، کپتان بننے کے بعد بہتر ہوئی ہے۔ آئی سی سی نے جن چارکرکٹرزکے نام دئیے ان میں بھارت کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلوی خاتون کرکٹر میگ لیننگ اور پاکستان کے سابق کپتان عمران خان شامل ہیں۔
Third on the list, the woman who led has Australia to multiple World Cup titles, Meg Lanning 🏆 pic.twitter.com/XFFZSndwOL
— ICC (@ICC) January 12, 2021
آئی سی سی نے پولنگ میں لوگوں سے کہا کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ ان چاروں میں سے کس نے کپتان بننے کے بعد بہترین کارکردگی دکھائی ہے جس پر پانچ لاکھ 36 ہزار346 لوگوں نے اس پولنگ میں حصہ لیا اورعمران خان 47 فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ویرات کوہلی کو 46 فیصد ووٹ ملے جبکہ اے بی ڈویلیئرز کو چھ فیصد اورمیگ لیننگ کو 0.5 فیصد ووٹ ملے۔