وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کا باربار بے نقاب ہونا میری کرپشن کے خلاف 24 سالہ جدوجہد ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاناما پیپرزنے پاکستان کے امیرحکمرانوں کو بے نقاب کیا تھا، اشرافیہ نے بعد میں این آراو کا سہارا لیا اوراین آراوکی وجہ سے اشرافیہ نے لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ فراہم کیا، اشرافیہ نے بیرون ملک میں غیرقانونی اثاثے بنانے کےلیے منی لانڈرنگ کی۔
Panama Papers exposed our ruling elites corruption & money laundering earlier. Now Broadsheet revelations have again exposed the massive scale of our ruling elites corruption & money laundering. These elites cannot hide behind "victimisation" card on these int revelations.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 13, 2021
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب براڈ شیٹ معاملے پر امیرحکمران دوبارہ بے نقاب ہوئے ہے، براڈ شیٹ کی وجہ سے امیر حکمرانوں کی منی لانڈرنگ سامنے آئی، حکمرانوں کا بار بار بے نقاب ہونا میری کرپشن کے خلاف 24 سالہ جدوجہد ہے، یہ امیر حکمران انتقامی کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔
3. They do money laundering to stash their ill-gotten gains abroad, safe from domestic prosecution. 4. They then use their political clout to get NROs. That is how they kept their plundered wealth safe. People of Pak are biggest losers:
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 13, 2021
اشرافیہ نے نہ صرف قوم کی دولت کو لوٹا بلکہ ان کے ٹیکس کی رقم بھی لوٹی، این آر او کی وجہ سے لوٹی رقم ضائع ہوگئی، کرپشن کے یہ تمام انکشافات ابھی تو صرف آغاز ہیں، ہم براٹ شیٹ کے معاملے میں مکمل شفاف تحقیقات چاہتے ہیں اور یہ جاننا چاہتے ہیں براڈ شیٹ کو مزید تحقیقات سے کس نے روکا۔