مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چوری پکڑے جانے پرعمران خان کو براڈ شیٹ یاد آگئی، کمپنی نے واضح کیا نواز شریف فیملی سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، براڈ شیٹ نے آمراورآپ کے خلاف چارج شیٹ دی۔
ترجمان پاکسان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منتخب وزیراعظم کیخلاف مقدمہ بنانے کیلیے 600 کروڑ دیے، مشرف نے 600 کروڑ روپے اپنی جیب سے نہیں دیے، براڈشیٹ کمپنی سے کہا گیا نواز شریف کیخلاف کیس بنائے جائیں، مشرف کی کابینہ کا حصہ بننے والوں کو لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا گیا، مشرف دور میں کچھ نیب زادے اورکچھ نیب زدہ بنے، کمپنی کو مقدمہ بنانے کیلیے سیاسی حریفوں کی لسٹ دی گئی۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے برطانوی فرم براڈ شیٹ نے نیب نیازی گٹھ جوڑاور پرویز مشرف کا منہ کالا کردیا۔
مریم اورنگزیب اک کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے بیان کے ذریعے سیاسی مخالفین کو واسطہ دینے کی بات کی ہے کہ آئیں مل کر براڈ شیٹ پر بات کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج نیب نیازی گٹھ جوڑ کی اسٹوری ہے، نیب کے دستاویزات میں تھا کہ اربوں کھربوں کی ریکوری ہوئی، پرویز مشرف نے 25 ملین ڈالر نہیں دیے کیونکہ ریکوری نہیں ہوئی تھی، جھوٹ بولا گیا تھا، پرویز مشرف، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے براد شیٹ کو پیسے نہیں دیے کیونکہ یہ جھوٹ تھا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب اور سرکاری کاغذوں میں اربوں روپے کی ریکوری ہوگئی، ریکوری نہیں ہوئی، جعلسازی کی گئی تھی، عمران خان کی چوری پکڑی جا رہی ہے تو براڈشیٹ یاد آگئی، براڈ شیٹ نے آمراورآپ کیخلاف چارج شیٹ دی، براڈشیٹ نے پاکستان کے فرسودہ نظام کو بے نقاب کیا، ملک کا نظام موجودہ حکومت سے نہیں چل سکتا، فرسودہ نظام جمہوری حکومتوں کیخلاف استعمال ہوتا رہا۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے عمران خان کے حکم پر براڈ شیٹ کے ساتھ مذاکرات کیے، نیب اور براڈ شیٹ کے درمیان کوئی سرکاری معاہدہ نہیں
انہوں نے سوال کیا کہ جو ریکوری ہوئی جس کا براڈ شیٹ دعویٰ کرتا ہے وہ کس سرکاری خزانے میں جمع کرائی گئی؟ وہ ریکوری نیب نیازی گٹھ جوڑ میں جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ نے کہا شریف فیملی نے رابطہ نہیں کیا، نیب اور براڈ شیٹ کا کوئی معاہدہ نہیں تو شریف فیملی کیوں رابطہ کرے گی، پہلے مشرف نے نقصان پہنچایا، اب عمران خان نے 450 کروڑ روپے دیے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہا جا رہا ہے ہم ملک کا پیسہ آپ کو دیں گے، ہمیں کتنا کمیشن دیں گے، شہزاد اکبر کے مذاکرات کو پبلک کیا جائے، کتنا کمیشن لیا گیا، تحقیقات کی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان، براڈ شیٹ نے آپ کے مشیروں، نیب نیازی گٹھ جوڑ اور پرویز مشرف کا منہ کالا کر دیا ہے۔
مرکزی سیکریٹری اطلاعات ن لیگ کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی منی لانڈرنگ تو آج ہو رہی ہے، کرسی پر بیٹھ کر این آر او کی تلاش عمران خان کر رہے ہیں، ہم آپ کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا براڈ شیٹ کمپنی سے کہا گیا کہ نواز شریف کے خلاف کیس بنائے جائیں، کمپنی کو مقدمہ بنانے کے لیے سیاسی حریفوں کی لسٹ دی گئی، مشرف کی کابینہ کا حصہ بننے والوں کو لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا گیا، کچھ نیب زادے بنے اور کچھ نیب زدہ بنے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب اور سرکاری کاغذات میں اربوں روپے کی ریکوری ہو گئی، پرویز مشرف نے 400 کروڑ روپے براڈ شیٹ کو نہیں دیے، ریکوری نہیں ہوئی تھی، جعل سازی کی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ کو صبح اٹھ کر سوال نہیں کرنا چاہیے بلکہ سوالات آپ سے ہونے چاہییں۔
انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کمپنی نے کہا شہزاد اکبر اور نیب کا رویہ مایوس کن ہے، 400 کروڑ روپے عمران صاحب نے ادا کیے کیونکہ آج بھی آمرانہ سوچ ملک پر مسلط ہے، آپ نے جن جن پر جھوٹے الزامات لگائے وہ اپنا حساب دے چکے۔
ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک پی ٹی آئی کے 23 فارن فنڈنگ کیس غیر قانونی قرار دے چکا ہے، 14 ہزار ارب روپے قرض لیا گیا جو منی لانڈر کر دیا گیا، علیمہ باجی کی سلائی مشین اربوں روپے کے کپڑے سیتی ہے۔۔