پی ٹی آئی نے فنڈ دینے والے 40 ہزار افراد کا ڈیٹا دیا، کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار افراد کا بھی ڈیٹا دے سکتے ہیں؟ مراد سعید
پی ٹی آئی نے فنڈ دینے والے 40 ہزار افراد کا ڈیٹا دیا، کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار افراد کا بھی ڈیٹا دے سکتے ہیں؟ مراد سعید

تبلیغی مرکزکے سامنے بنگلہ اورمارکیٹ مولانا فضل الرحمن کی ہے۔مراد سعید

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں تبلیغی مرکزکے سامنے بنگلہ اور مارکیٹ مولانا فضل الرحمن کے نام پر ہے، انہوں نے اسلام کا نام استعمال کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مولانا فضل الرحمن کے فرنٹ مین قاری اشرف، دلاور وزیرکے نام پر جائیدادیں بنائی گئیں۔ ان کے فرنٹ مین فضل پٹواری کے نام پر زمینیں اور گن مین کے نام پر جائیدادیں خریدی گئیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تبلیغی مرکزکے سامنے بنگلہ اور مارکیٹ مولانا فضل الرحمن کی ہے، رؤف ماما اورڈرائیور عبداللہ رحیم کے نام پر 88 کنال زمین خریدی گئی، گل ظریف کے نام پر بھی جائیدادیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ناموس رسالت  کا مسئلہ عالمی سطح پراٹھایا جبکہ نواز شریف کے دور میں جے یوآئی کا رہنما اسرائیل جانے کا اعتراف کرتا ہے،انہوں نے اسلام کا نام استعمال کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔

مراد سعید کے مطابق مولانا فضل الرحمن ہمیشہ اسرائیل اوریہودی لابی کی بات کرتے ہیں لیکن امریکی سفیر سے خود کو وزیراعظم بنانے کی درخواست کرتے ہیں، نیٹوسپلائی کے دھندے میں بھی مولانافضل الرحمن ملوث رہے، مولانا کشمیرکمیٹی کے چیئرمین رہے لیکن مسئلے کو اجاگر نہیں کیا،54  سال میں پہلی بار اقوام متحدہ اسمبلی میں مسئلہ کشمیرپربات ہوئی۔