بھارتی ریاست بہار میں ایک ڈاکٹر نے زچگی کا آپریشن کرتے ہوئے نومولود کا سر قلم کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کھگڑیا میں پرائیویٹ کلینک میں ڈاکٹرکی غفلت نے زچہ اور بچہ کی جان لے لی۔ حاملہ خاتون سنجو دیوی کا آپریشن کرتے ہوئے ڈاکٹر نے بچے کا سر کاٹ دیا جس سے اس کی موت ہوگئی اس کے کچھ ہی منٹ بعد ڈاکٹرکی نااہلی نے خاتون کی بھی جان لے لی۔
افسوسناک واقعہ پیش آنے کے بعد اہل علاقہ نے کلینک کے باہر احتجاج شروع کردیا جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرہ ختم کرایا اورکلینک کو سیل کرکے مقدمہ درج کرلیا۔