چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کیس میں اسلام آبادہائیکورٹ نے نعیم بخاری کو کام کرنے سے روک دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے تحت اس عہدے کا اشتہاردیاگیا؟،چیئرمین پی ٹی وی کیس میں زائدعمرسے متعلق رعایت دی؟،آپ نے سمری بھیجتے ہوئے سپریم کورٹ کافیصلہ نہیں پڑھاتھا؟۔
وزارت اطلاعات نے عطاالحق قاسمی کیس میں جوغلطیاں کی تھیں وہی کیں،عدالت نے کہاکہ عمرکی حدمیں نرمی کاجوازنہیں دیا،بغیرفیصلہ پڑھے سمری بھجوادی۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے حکومت کوتعیناتی پر نظرثانی کا حکم دیدیا،عدالت نے آئندہ سماعت تک نعیم بخاری کو بطورچیئرمین پی ٹی وی کام کرنے سے روک دیا۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ سپریم کورٹ کی ججمنٹ پڑھے بغیر وفاقی کابینہ کو سمری بھیجی گئی ،قانون سب کیلیے برابرہے،اس معاملے کو وفاقی کابینہ مین بھیج دیتے ہیں ،وفاقی کابینہ اس معاملے کافیصلے کرے۔