سندھ ہائیکورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوارکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں راﺅ انوارکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ کو حاضری سے استثنیٰ دینا کیا اسپیشل ٹریٹمنٹ نہیں ہوگا،کیا یہ دوسروں سے امتیازی سلوک نہیں ہوگا،وکیل درخواست گزارعامر منصوب ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ میرے موکل کو سخت سیکیورٹی خدشات ہیں ۔
چیف جسٹس نے کہاکہ ٹرائل کورٹ کوروز سماعت کی ہدایت دے دیتے ہیں،چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کہاکہ آپ کی درخواست کو مسترد کرتے ہیں ، عدالت نے درخواست واپس لینے پرخارج کردی۔