کورونا وائرس کے وار نہ تھم سکے، کورونا وائرس سے 46 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 818 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 11 ہزار 921 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 47 ہزار 292، سندھ میں 2 لاکھ 30 ہزار 718، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 377، بلوچستان میں 18 ہزار 488، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 624 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 540 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 72 لاکھ 43 ہزار 650 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 574 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 67 ہزار 234 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 410 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 818 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 348، سندھ میں 3 ہزار 744، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 752، اسلام آباد میں 449، بلوچستان میں 188، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 236 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔