بیساکھی ہٹے گی تو پارلیمان میں ہمارے نمبر پورے ہوجائیں گے۔فائل فوٹو
بیساکھی ہٹے گی تو پارلیمان میں ہمارے نمبر پورے ہوجائیں گے۔فائل فوٹو

براڈشیٹ کونوازشریف کیخلاف کچھ نہیں ملا۔ شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ نیب سیاستدان کودبانے کاذریعہ ہے،براڈشیٹ کونوازشریف کیخلاف کچھ نہیں ملا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیب کوکس نے اختیار دیاعوام کا 7ارب ایک کمپنی کے حوالے کردے،نیب دوسروں کوکٹہرے میں کھڑاکرتاہے،آج خودکھڑاہے۔

شاہد خاقان عباسی کاکہناہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلوں میں لکھانیب سیاسی انجینئرنگ کاادارہ ہے،جن لوگوں نے ملکی دولت لوٹی انہیں این آراودیاگیا،جن کیخلاف کچھ نہ ملاانہیں نیب عدالتوں میں گھسیٹ رہاہے،ان کاکہناتھا کہ نیب نے 7ارب دیے،نیب کوکیاملا،نیب کے پاس جواب ہے؟،اعلیٰ عدلیہ اس معاملے پرازخودنوٹس لے،برطانوی عدالت کافیصلہ پبلک کیوں نہیں کیاجاتا؟۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ موڈیزکی کریڈٹ دینے کی رپورٹ ہرہفتے بنتی ہے،موڈیزکی رپورٹ شادیانے بجانے کیلیے بنتی ہے،پاکستان سٹیل گزشتہ 30 سال سے نجکاری کے دہانے پرہے،پاکستان اسٹیل کے ملازمین کاتحفظ اولین ترجیح ہے۔