کراچی۔پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی کا حمایت یافتہ خطرناک دہشت گرد گرفتارکرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس اورحساس اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں کارروائی کی اورایک شخص کو گرفتارکرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے شخص کا نام منصورعرف انیل ہے، اس نے بھارت سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کررکھی ہے اوراس کا تعلق علیحدگی پسند تحریک سے ہے، منصور سی پیک منصوبوں، حساس تنصیبات اور گیس پائپ لائن پر حملوں سمیت دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔
اس کے علاوہ ملزم حساس تنصیبات کی ریکی اوردھماکا خیزمواد کی ترسیل بھی کرتا تھا،گرفتارملزم سے ایک کلو دھماکا خیز مواد، بارودی سرنگ اوراسلحہ برآمد ہوا ہے۔