الیکشن کمیشن ماضی کے انتخابات میں دھاندلی کراتا رہا ہے۔فائل فوٹو
الیکشن کمیشن ماضی کے انتخابات میں دھاندلی کراتا رہا ہے۔فائل فوٹو

ریلوے میں اب کسی کو اوور ٹائم نہیں لینے دوں گا۔اعظم سواتی

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے میں اوور ٹائم کے لیے افسران کو رشوت دی جاتی ہے، ریلوے ملازمین 70 کروڑ اوور ٹائم لے رہے ہیں لیکن اب ان کو اوور ٹائم نہیں لینے دیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے پشاور کے کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 50 سال سے خسارے میں چلنے والے ریلوے کو قابل منافع بنائیں گے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ ریلوے کی اراضی نہیں بیچیں گے، قبضہ مافیا ریلوے افسران اور پولیس کے ذریعے قبضہ کرتے آرہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اب ریلوے میں قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے جبکہ ملازمین کو کچی جھونپڑیوں سے نکال کر ہائی رائز بلڈنگز میں منتقل کریں گے۔اعظم سواتی نے یہ بھی کہا کہ 6 ماہ میں ریلوے خسارہ ختم کریں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے یونین سے بلیک میل نہیں ہوں گا، اب چوراورچوکیدارکا گٹھ جوڑ نہیں ہوسکتا۔