ایس بی سی اے نے شادی ہالز کو 6 ماہ کی مہلت دے دی، اراضی کا کمرشل ہونا اور سامنے 100 فٹ روڈ بھی لازمی قرار
ایس بی سی اے نے شادی ہالز کو 6 ماہ کی مہلت دے دی، اراضی کا کمرشل ہونا اور سامنے 100 فٹ روڈ بھی لازمی قرار

سندھ میں 2 ہزار گز سے چھوٹے شادی ہالز مسمار کرنے کا فیصلہ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شادی ہالز مالکان پر بجلی گرادی۔
ایس بی سی اے کے مطابق 2 ہزار گز سے چھوٹے ہالز کو گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے 2 ہزار گز سے چھوٹے شادی ہالز مالکان کو چھ ماہ کی مہلت دے دی ہے۔
شادی ہالز کی اراضی کا کمرشل ہونا اور سامنے 100 فٹ روڈ بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
ایس بی سی اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہالز کی بکنگ کراتے وقت سرکاری اجازت نامہ بھی طلب کریں، اجازت نامہ نہ ہوتو بکنگ نہ کروائیں۔