ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق تمام حقائق سینیٹ میں لانے کا اعلان کردیا۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ان کے خلاف ریفرنس کی خبریں چل رہی ہیں، دلچسپ بات ہے کہ ترجمان نیب خبروں کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریفرنس کے معاملے پر نیب راولپنڈی اور ہیڈکوارٹرز کے مؤقف میں تضاد ہے، نیب سے متعلق حقائق کل سینیٹ میں رکھیں گے۔