’الیکشن کمیشن فیصلہ لکھنے کی تیاری کرلے، فارن فنڈنگ کا فیصلہ لینے آرہے ہیں‘

مریم نواز ریلی کی قیادت کریں گی،ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب

               
January 14, 2021 · اہم خبریں, قومی
عمران خان قوم سے خطاب کرکے اپنے جھوٹ میں مزید اضافہ نہ کریں۔فائل فوٹو

عمران خان قوم سے خطاب کرکے اپنے جھوٹ میں مزید اضافہ نہ کریں۔فائل فوٹو

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)نے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور طاقت دکھانے کا اعلان کردیا۔
ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز ریلی کی قیادت کریں گی، الیکشن کمیشن فیصلہ لکھنے کی تیاری کرلے، عوام فارن فنڈنگ کا فیصلہ لینے آرہے ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تسلیم کرلیا کہ 23 اکاؤنٹس سے فنڈنگ آئی ہے ،ان کی کرپشن سامنے آگئی ہے۔