چین نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور پاکستانی مسافروں میں وائرس کی تصدیق کے بعد پاکستانی مسافروں پر 3 ہفتوں کی عارضی سفری پابندی عائد کردی۔
چین کی جانب سے پابندی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے فضائی آپریشن معطل کردیا، ترجمان پی آئی اے نے فضائی آپریشن کی معطلی کی تصدیق کردی، پاکستانی مسافروں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر آپریشن معطل ہوا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز چین کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔
واضح رہے کہ چین میں 8 ماہ بعد کرونا وائرس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کے بعد وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث چین کے متاثرہ شہروں میں پابندیاں بڑھادی گئی ہیں۔
پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد10 ہزار 818 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 11 ہزار سے زائد ہے، 2 ہزار 410 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔