پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کے استعفے پراپنے رد عمل کا اظہارکیا ہے۔
سکھر میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ ندیم افضل چن غیرت مند ہیں جو حکومت سے الگ ہوگئے، حکمران کس منہ سے اپنی تعریفیں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عوام سے جو وعدے کیے انہیں پورا کرکے دکھایا اورہم نے اپنے دور میں اپنے منشور پر80 فیصد عمل کیا لیکن ملک کے عوام اس وقت منہگائی کی وجہ سے پریشان ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos