پنجاب کے صوبائی وزیر اسلم اقبال نے لاہورکے کچرے کا ملبہ بھی ڈھائی سال پہلے والی حکومت پرڈال دیا۔
اسلم اقبال نے کہا کہ تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ صفائی کے لیے لوگوں کی جیبوں کی صفائی کی گئی ہو، ماضی کے حکمران لاہور سے نہیں، اپنی جیب سے مخلص تھے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ معاہدے کے قواعد کے تحت ایل ڈبلیو ایم سی نے مشینیں اپنے قبضے میں لیں۔
لاہور کو زیرو ویسٹ کرنے کی ڈیڈ لائن میں ایک روز باقی ہے لیکن شہر کی صفائی میں بہتری نہ آسکی، گلیوں اور بازاروں میں کوڑے کے ڈھیر موجود ہیں۔یاد رہے کہ میاں اسلم اقبال نے 15 جنوری کی زیرو ویسٹ کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔