لینے کے دینے پڑگئے۔ چیئرمین نیب کو بھی طلبی کا نوٹس مل گیا

براڈ شیٹ کو 35 ملین پاؤنڈ کی ادائیگی کے معاملے پر خارجہ امور کی کمیٹی نے طلب کرلیا۔

               
January 15, 2021 · اہم خبریں, قومی
ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ اولین ترجیح ہے۔فائل فوٹو

ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ اولین ترجیح ہے۔فائل فوٹو

برطانوی کمپنی براڈ شیٹ کو 450 کروڑ روپے ادائیگی کا معاملہ نیب کے گلے پڑگیا، قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خارجہ امور نے چیئرمین نیب کو وضاحت کےلیے طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق خارجہ امورکمیٹی کااجلاس 18جنوری کوپارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے، براڈ شیٹ کو 35 ملین پاؤنڈ کی ادائیگی کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے ۔ خارجہ امور کی کمیٹی نے معاملے کا نوٹس لے کرچیئرمین نیب کو وضاحت کے لیے طلب کرلیا جس کا باقاعدہ نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔

کمیٹی نے سیکریٹری خارجہ اورسیکریٹری قانون کوبریفنگ کی ہدایت کردی۔ کمیٹی دستاویزات کی تصدیق کےدوران عوامی مشکلات کاجائزہ لےگی۔