ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹراضافی کیا گیا۔فائل فوٹو
ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹراضافی کیا گیا۔فائل فوٹو

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں  میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت تین روپے 20 پیسے بڑھانے کی منظوری دیدی ۔

اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 سے 15 روپے فی لیٹراضافے کی تجویز دی گئی لیکن وزیراعظم کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں تین روپے 20 پیسے اضافہ منظور کیا گیا ۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں تین روپے ، لائٹ ڈیزل چار روپے 42 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر دو روپے 95 پیسے مہنگا کر دیا گیاہے ۔نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جنوری سے ہوگا۔اضافے کے بعد پٹرو ل کی فی لیٹر نئی قیمت 109 روپے 20 پیسے ہو جائے گی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 113 روپے 19 پیسے اور مٹی کا تیل فی لیٹر 76 روپے 65 پیسے کا ہو جائے گا۔

گزشتہ ماہ بھی اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافہ تجویز کیا تھا لیکن حکومت نے گزشتہ ماہ 2 سے 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا ۔