پیٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز کا سخت رد عمل سامنے آگیا

ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستے عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے، نائب صدر مسلم لیگ ن

               
January 15, 2021 · اہم خبریں, قومی
مسلح افواج اور ادارے کسی بھی تنازع اور شک و شبہ سے بالاتر ہونی چاہئیں۔فائل فوٹو

مسلح افواج اور ادارے کسی بھی تنازع اور شک و شبہ سے بالاتر ہونی چاہئیں۔فائل فوٹو

لاہور: پیٹرول مہنگا ہونے پر نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
پیٹرول مہنگا ہونے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے انتہائی سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسی ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستے عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ آپ پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے، اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہے، کیا ہم گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں، بالکل نہیں۔