راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان بین الافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو دورے کے دوران سیکیورٹی اور سرحدی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سرحد پر باڑ لگانے اورایف سی کے استعداد کار بڑھانے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ضم شدہ اضلاع میں پولیس کی نفری سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سیکیورٹی اداروں ، ایف سی اورپولیس کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے جوانوں کی قبائلی علاقوں میں امن کی کا وش کی بھی تعریف کی۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں مقامی آبادی کی قربانیوں کو بھی سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مقامی آبادی نے فوج کی غیر متزلزل حمایت کی ہے۔