اسلام آباد میں مختلف جگہوں پر اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جا رہا ہے۔فائل فوٹو
اسلام آباد میں مختلف جگہوں پر اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جا رہا ہے۔فائل فوٹو

کورونا ویکسین کیلیے اب تک کسی کمپنی کو آرڈر نہیں دیا، ڈاکٹر فیصل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کورونا کی ویکسین حاصل کرنے کیلیے اب تک کسی کمپنی کو آرڈر نہیں دیا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا خصوصی بات چیت میں کہنا تھا کہ نہ کسی کمپنی کو ویکسین کا آرڈر دیا ہے نہ کسی نے حامی بھری ہے تاہم فرنٹ لائن ورکرز اور دیگر کیلیے جلد از جلد ویکسین لینےکی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین کیلیے چینی، روسی اوربرطانوی کمپنیز سے بات چیت چل رہی ہے، ویکسین حاصل کرنے کی جلدی ہے لیکن جلد بازی میں فیصلہ نہیں کریں گے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ایکسپرٹ کمیٹی اورڈریپ ویکسینز کی سیفٹی اورایفی کیسی ڈیٹا کا جائزہ لے رہی ہے، 7 سے 8 کروڑ افراد کو ویکسین لگانی ہے، مکس اینڈ میچ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ کمپنیز نے ڈیٹا جمع کرا دیا ہے جبکہ دیگر سے مزید ڈیٹا مانگا ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10863 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 14338 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 34169 ہے۔