کابینہ ڈویژن نے ندیم افضل چن کے بطور معاون خصوصی استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
کابینہ ڈویژن نے ندیم افضل چن کے بطور معاون خصوصی استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

وزیراعظم ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپنے ترجمان اور معاون خصوصی ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
کابینہ ڈویژن نے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ندیم افضل چن کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ندیم افضل چن کے استعفے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ندیم افضل چن نے مختلف معاملات پر اختلاف کے باعث دونوں عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔