50فیصد ٹریفک جام ہونے پر 15لاکھ سڑکوں پر پھنس جاتی ہیں۔فائل فوٹو
50فیصد ٹریفک جام ہونے پر 15لاکھ سڑکوں پر پھنس جاتی ہیں۔فائل فوٹو

پولیس کو خاتون کی درخواست پر بابراعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے روکنے کا حکم

لاہورہائیکورٹ نے خاتون کی درخواست پر پولیس کو کرکٹربابراعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے روک دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کا حکم معطل کردیا اور ایس ایچ او نصیرآباد اور درخواست گزار خاتون حمیزہ مختار سے 8 فروری کو جواب طلب کرلیا۔
وکیل بابر اعظم نے کہا کہ خاتون 2018 میں ہی بابر اعظم سے صلح کر کے معاملہ ختم کرچکی تھی، سیشن عدالت نے شواہد کے بغیر بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سیشن کورٹ نے متعلقہ تھانے کو خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا تھا۔