سعید اکبر نوانی نے کہا کہ آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔فائل فوٹو
سعید اکبر نوانی نے کہا کہ آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔فائل فوٹو

وزیراعلی پنجاب سے اپوزیشن کے 5 ارکان کی ملاقاتیں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن ارکان اسمبلی سے پھر رابطے شروع کردیے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی آفس میں سردار عثمان بزدار سے اپوزیشن اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئی ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے پانچ ارکان اسمبلی نے الگ الگ وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ کی خیریت دریافت کی جبکہ رکن پنجاب اسمبلی عباس علی شاہ اور طاہر بشیر چیمہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، پنجاب سے تحریک انصاف کے سینیٹ کیلئے امیدواروں کو کامیاب کروایاجائے گا۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے اپوزیشن ارکان اسمبلی کے نام سامنے نہیں آئے ہیں۔
گزشتہ دنوں بھی مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی۔