ملائیشیا میں ضبط ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے مسافروں کی متبادل ذریعے سے واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق 118 مسافر آج نجی ائیرلائن کے ذریعے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، پرواز پاکستانی وقت کے مطابق دبئی سے شام 7 بج کر36 منٹ پر روانہ ہوئی، نجی ائیرلائن مسافروں کا سامان دبئی ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ آئی، پریشان مسافروں نے ایئرپورٹ پر کااحتجاج کیا ہے۔دوسری جانب 54 مسافربراستہ دوحہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔
ملائیشیا میں ضبط ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے مسافر وطن واپسی پرایک اور مشکل میں پھنس گئے، نجی ایئرلائن کے ذریعے اسلام آباد پہنچنے والے 118 مسافروں کا سامان دبئی ائیرپورٹ پر ہی رہ گیا جس پر مسافروں نے ایئرپورٹ پر اختجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن کے طیارے کو کوالمپور میں روکے جانے سے 172 مسافر پھنس گئے تھے، جن کووطن واپس لانے کے لیے نجی ائیرلائن کی مدد سے آپریشن کیا جارہا ہے۔ پہلی پرواز 118 مسافروں کو براستہ دبئی اسلام آباد لائی ہے جبکہ دوسری پرواز سے رات پونے دو بجے مزید 54 مسافروں کو براستہ دوحہ واپس لایا جائے گا۔
دوسری جانب نجی ائیرلائن کے ذریعے اسلام آباد پہنچنے والے مسافروں نے سامان نہ ملنے پرنجی ائیرلائن کے خلاف اسلام آباد ائیرپورٹ پر اختجاجی مظاہرہ کیا اورنعرے بازی کی۔