مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ گرفتاریوں کااحتساب سے کوئی تعلق نہیں،خواجہ آصف کولاڈلے کی فرمائش پرگرفتارکیاگیا،خواجہ آصف سرخروہوکرلوٹیں گے اورجیل کاپھاٹک پھرٹوٹے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ سیاسی انتقام کوبندکیاجائے،ان کاکہناتھا کہ گرفتاریاں ہمارے نظریے کومضبوط کرتی ہیں،پاکستان میں جمہوریت کے نام پرآمریت مسلط ہے،پہلی حکومت ہے جوملک میں ازخود فسادپیداکرتی ہے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ یہ پہلے حکمران ہیں جوسارادن میڈیامیں بہتان تراشی کرتے ہیں،پی ڈی ایم کامقصدحکومت گراکراپنی حکومت بنانا نہیں ،پی ڈی ایم کامقصدملک میں آئین وقانون کی بالادستی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سیاسی انتقام جاری رہاتوان کی باری بھی آئےگی،پوری دنیامیں پاکستان کاتماشہ بنوادیاگیا،ملک چلانابچوں کاکھیل نہیں،اناڑیوں کے ہاتھ میں ملک دےدیاگیا،حکومت کی کوشش ہے ملک میں انتشار پیداہو۔