پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ہوگا جس میں 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرے کے حوالے سے امورکا جائزہ لیا جائے گا اورآئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔