مردان روڈ پر منیر ہسپتال کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی کا مقامی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق صوابی میں مردان روڈ پر منیر ہسپتال کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں پی ٹی آئی کے سابق ناظم ویلج کو نسل مانیری قمر خان بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی جاں بحق ہوا ہے جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہے، زخمی اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو صوابی منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔