پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا اقامہ جاری کردیا۔
پیپلز پارٹی کے خیبر پختونخوا کے رہنماء فیصل کریم کنڈی نے عمرایوب کا اقامہ جاری کردیا،انہوں نے بتایا کہ عمر ایوب متحدہ عرب امارات کے اقامہ ہولڈر رہے ہیں۔
سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمر ایوب کے اقامے کی مدت 2016 سے 2019 تک تھی،عمر ایوب کے پاس انویسٹمنٹ سرمایہ کاری کا اقامہ تھا۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ عمر ایوب نے الیکشن کمیشن میں اقامہ ظاہر کیا ہے لیکن سرمایہ کاری نہیں بتائی۔
حلال اقامہ۔ 👇 pic.twitter.com/B4A1iMQ18E
— waqar satti 🇵🇰 (@waqarsatti) January 16, 2021
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر توانائی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب اگر ذاتیات پر جائیں گے تو ہم بھی جائیں گے، لندن میں اپنی پراپرٹی کا جواب عمر ایوب نے نہیں دیا، بجلی کا تاریخی بریک ڈاؤن عمر ایوب کی نا اہلی کی وجہ سے ہوا۔
پیپلز پارٹی کے رہنماء کا مزید کہنا تھا وفاقی وزیر اسمبلی میں بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن سوالات کا جواب نہیں دیتے، حکومت سے کوئی بھی سوال پوچھا جائے تو ایک ہی جواب آتا ہے این آر او نہیں دینا۔