حکومت نے براڈ شیٹ کے معاملے پرعدالتی فیصلے کو عوام کے سامنے لانے کی تیاری کرلی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے براڈ شیٹ سے رابطہ کرکے عدالتی فیصلے کو پبلک کرنے کی تصدیق مانگ لی۔
حکومت نے براڈ شیٹ سے کاوے موسوی کے بیانات کی بھی تصدیق مانگی ہے کیونکہ انہوں نے بیانات دیے تھے کہ عدالتی فیصلے کو پبلک کیا جانا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق برطانیہ کے قانون کے تحت اگرفریقین راضی ہوں تو فیصلہ پبلک کیا جاسکتا ہے۔