آج پھر شکست خوردہ عناصرکا اکٹھ ہے۔شبلی فراز

شکست خوردہ عناصر کی طرف سے دولت بچانے کی حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔

               
January 18, 2021 · قومی
ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو

ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کاکہناہے کہ آج پھر شکست خوردہ عناصر کا اکٹھ ہے ،شکست خوردہ عناصر کی طرف سے دولت بچانے کی حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ یہ اتحاد ذاتی مفادات کی نا اتفاقیوں کے گرد گھوم رہا ہے،ناکامی ، رسوائی اور ہزیمت پی ڈی ایم والوں کا مقدر ہے ۔