مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ کو الیکشن کمیشن سے چھپایا،الیکشن کمیشن کو 2018 کا الیکشن کالعدم قرار دینا چاہیے،پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ سے پاکستان کی سیاست میں عدم استحکام پیدا کیا۔
لیگی رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کروڑوں کا فنڈ حاصل کیا،اسرائیل اور بھارت سے بھی تحریک انصاف نے فنڈنگ لی،سٹیٹ بینک نے درجنوں بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی جو ظاہر نہیں کیے گئے۔انہوں نے کہاکہ مجرم کا جرم پکڑا جائے تو کراس ایف آئی آردائرکرنے کی کوشش کرتا ہے، تحریک انصاف کی درخواست جھوٹے کراس ایف آئی آر سے زیادہ نہیں ۔
لیگی رہنما نے کہاکہ تحریک انصاف نے ہنڈی سے بھی رقوم منگوائیں،تحریک انصاف نے پیسہ استعمال کیا تو اس کا جواب بھی دینا ہوگا، کروڑوں روپے کی مداخلت سے سیاسی عدم استحکام پیدا کیا گیا۔