سردیوں میں گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بجلی کے فی یونٹ میں 7روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔فائل فوٹو
سردیوں میں گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بجلی کے فی یونٹ میں 7روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔فائل فوٹو

نواز شریف خاندان کی 76 جائیدادوں کی مالیت 800 ملین ڈالرہے۔ فواد چوہدری

وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف خاندان کی 76 جائیدادوں کی مالیت 800 ملین ڈالرہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ براڈ شیٹ کیس کے حقائق ایک نیا تہلکہ ہیں۔ لندن کی عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بات بتائی ہے کہ نواز شریف خاندان کی 76 جائیدادوں کی قیمت 800 ملین ڈالر ہے۔فواد چوہدری کے مطابق یہ کہا جاتا ہے کہ نواز شریف کی جائیدادوں کو چھوڑیں اورآگے چلیں ’ بھائی کیسے آگے جاسکتے ہیں اگران کو چھوڑ دیں۔‘

خیال رہے کہ مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے براڈ شیٹ کیس کا فیصلہ پبلک کردیا ہے۔ اُن کے مطابق نوازشریف کی ایون فیلڈ پراپرٹی کی مد میں براڈشیٹ کو 21 اعشاریہ 5 میں سے 20 اعشاریہ 5 ملین اداکرنا پڑے ہیں، سنہ 2018 کے آرڈر میں لکھا ہے کہ شہبازشریف نے7 اعشاریہ 3 ملین نیب کو اداکیے۔