شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے ہی حکومت گرے گی، پاکستان میں جو تمام خرابیاں ہیں وہ سب کے سامنے رکھنی ہیں۔
سابق وزیراعظم و رہنما پاکستان مسلم لیگ نون شاہد خاقان عباسی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے لوگ براڈ شیٹ میں کمیشن لینے گئے، براڈ شیٹ کمیٹی اصل میں کمیشن لینے والوں پر مشتمل ہے، ابھی تو اور بھی ججمنٹس ہیں جو اصل مواد نیب کے پاس ہے وہ دکھاتا نہیں ہے۔
ادھرایل این جی ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی کے 26 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ جج اعظم خان کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔
الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لکھنا شروع کر دے۔مریم اورنگزیب
دوسری جانب ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لکھنا شروع کر دے، عوام فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لینے آ رہے ہیں، چوری پکڑی گئی اور چور نے اعتراف جرم کرلیا، فنڈنگ کیس کے مرکزی ملزم عمران صاحب اعتراف جرم کرچکے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن ضابطے کی کارروائی مکمل کرے، عمران صاحب فارن فنڈنگ کے ذریعے سازش کا یوم حساب آچکا، عمران صاحب تلاشی میں آپ رنگے ہاتھوں پکڑے جاچکے۔