مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف اور دیگر رہنما الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے سلسلے میں مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ آمد پر صحافیوں سے مختصر گفتگو کی ، صحافی نے سوال کیا کہ آج کی ریلی کتنی کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہے ؟ مریم نوازنے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بتائیں کہ آپ کو ریلی کتنی کامیاب ہوتی دکھائی دیتی ہے،آپ کی کیا انفارمیشن ہے ۔مریم نواز کا کہناتھا کہ عوام آئیں گے اورعوام آئیں گے ۔
شیریں رحمان ، محمود خان اچکزئی اورن لیگ کے رہنما خرم دستگیر بھی مونالا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پہنچ چکے ہیں جہاں سے ریلی رہنماﺅں کی قیادت میں الیکشن کمیشن کی جانب جائے گی ۔
مریم نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ آتے ہوئے ایکسپرس وے سے اترنے کے بعد روٹ تبدی کر لیا، مریم نوازنے وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کا راستہ اختیارکرتے ہوئے اپنی منزل پر جانے کا فیصلہ کیا، بارہ کہو میں موجود کارکنان اپنی لیڈر کا استقبال کرنے کیلیے موجود کارکنان خالی ہاتھ ہی واپس روانہ ہو گئے ۔
دوسری جانب جی ٹی روڈ انٹر چینج سے قومی وطن پارٹی اور جمعیت علمائےاسلام کی ریلیاں اسلام آباد میں داخل ہو گئی ہیں ، خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں سے کارکنان بسوں اور ویگنوں میں اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ۔