اسلام آباد۔مریم نوازشریف الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیلیے پہنچ چکی ہیں اوراس موقع پرانہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم انشاءاللہ مارچ میں لانگ مارچ کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ حکومت نے آئین اورقانون کا تماشا بنا دیاہے ہم اسے ایکسپوزکریں گے تاکہ دنیا کو پتا چلے کہ تاریخ کے کتنے بڑے فراڈیے پاکستان پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں ،لانگ مارچ میں پورے پاکستان سے لوگ شریک ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ آج کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج مقامی احتجاج ہے ، اس کی بھی بہت اہمیت ہے ، بھر پور پاورشو ہوگا،لانگ مارچ بھی کریں گے انشاءاللہ ۔