پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہو کرایک لاکھ 12 ہزار850 روپے کا ہوگیا۔
پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 96 ہزار 750 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر بڑھ کر1844 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔