قیادت کی اجازت کے بعد استعفیٰ دوں گا۔فائل فوٹو
قیادت کی اجازت کے بعد استعفیٰ دوں گا۔فائل فوٹو

فردوس شمیم نقوی نے استفعے سے متعلق وزیراعظم کا پیغام لیک کردیا

فردوس شمیم نقوی کے استفعے پر وزیراعظم عمران خان کا واٹس ایپ پر دیا گیا جواب لیک ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ فردوس شمیم نقوی نے تاحال اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفی جمع نہیں کروایا۔

فردوس شمیم نقوی نے ضابطے کے تحت استفعیٰ اسپیکرکو جمع نہ کروایا۔فردوس شمیم نقوی نے استفعیٰ وزیراعظم عمران خان کو واٹس ایپ کیا۔انہوں نے اپنے استفعیٰ پر وزیراعظم کا واٹس ایپ پیغام گروپ میں لیک کر دیا۔جس میں وزیراعظم نے ان سے پوچھا تھا کہ آپ نے اتنا سخت فیصلہ کیوں کیا۔عمران خان کی اس بات کا مطلب انہوں نے یہ سمجھا کہ وزیراعظم مجھ سے ناراض ہیں اورنہیں چاہتے کہ میں استفعیٰ دوں۔

دوسری جانب حلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نے بطور اپوزیشن لیڈر ان کی تقرری کر دی ہے جب کہ 40 سے زائد ارکان اسمبلی نے ان کی تقرری کے لیے دستخط بھی کیےہیں۔