وفاق سے ملنے والی ویکسین کا انتظار کرنے کے بجائے سندھ حکومت نے خود کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت سندھ نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی خریداری کے لیے ڈیڑھ ارب روپے سے فنڈ قائم کردیا۔
کورونا کی دو ویکسین کی خریداری کے لیے نجی کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے ویکسین پہلے ہیلتھ کیئر ورکرز کو دی جائے گی۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری سے متعلق سمری تیار ہے جو وزیراعلیٰ ٰ سے منظوری کے لیے جلد بھیج دی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق وفاق سے اجازت ملنے کے بعد خریداری کے اقدامات کیے جائیں گے، ویکسین مرحلہ وار منگوائی جائے گی اور پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز اور ساٹھ سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔