انسانی حقوق کمیشن(ایچ آر سی پی) نے کا وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں اور نجی اداروں کو کورونا ویکسین درآمدکرنےکی اجازت دینے پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔
ایچ آر سی پی کا کہنا ہےکہ ورکنگ کلاس کے لیے کم قیمت پر ویکسین کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انسانی حقوق کمیشن کے مطابق وفاقی حکومت کی امیر نواز پالیسیوں اور بےجا ترجیحات نے کم آمدن طبقے کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔
کمیشن کا کہنا ہےکہ کم آمدن طبقہ معاشی بحران میں زندہ رہنے کے لیے کوشاں ہے،کورونا ویکسین کے لیے مختص فنڈز شفاف انداز سے شہریوں کی ویکسی نیشن کے لیےاستعمال کیے جائیں۔
ورکنگ کلاس کے لیے کم قیمت پر ویکسین فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے،وفاقی حکومت کی امیر نواز پالیسیوں اور بےجا ترجیحات نے کم آمدن طبقے کو مشکلات میں ڈال دیا
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos