سات اگست تک نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیےجائیں،فائل فوٹو
سات اگست تک نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیےجائیں،فائل فوٹو

پارٹی فنڈنگ کیس۔تمام سیاسی جماعتوں سے24 فروری تک جواب طلب

الیکشن کمیشن پاکستان نے پارٹی فنڈنگ کیس میں تمام سیاسی جماعتوں سے24 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شاہ خاورالیکشن کمیشن میں پیش۔ چھان بین سے متعلق پولیٹیکل فنانس ونگ نے رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 19 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ رپورٹ کا جائزہ لے کراپنے اعتراضات دائر کر سکتے ہیں۔

ممرالیکشن کمیشن نے بتایا کہ3سیاسی جماعتوں کے فنڈزکی چھان بین چل رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ کےاکاؤنٹس کی اسکروٹنی کاعمل جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 سال کے پارٹی اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال ہوگی۔ سیاسی جماعتوں نےاثاثوں اورآمدن کےذرائع بتانےہیں۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کوپارٹی فنڈنگ کاحساب دیناہوگا۔

مذکورہ کیس تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے دائرکیا ہے۔

انہوں نے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف پارٹی فنڈنگ کیس میں روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کرے۔